اپنا دیشتازہ ترین خبریں

امت شاہ کی صحت بہتر، چند دنوں میں ملے گی ایمس سےچھٹی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور وہ چند دنوں میں گھر واپس آجائیں گے۔

بی جے پی کے میڈیا شعبہ کے چیئرمین اور ایم پی انیل بلونی نے آج یہاں کہا کہ مسٹر شاہ کی صحت اب کافی حد تک ٹھیک ہے۔ وہ ایک دو دن میں ہسپتال سے گھر واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے لوگوں کی نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔

مسٹر شاہ کو سوائن فلو کی شکایت پر کل رات 9 بجے آل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا ۔ بی جے پی کے صدر نے خود ہی ٹویٹ کرکے اس بارے میں اطلاع دی تھی۔ دریں اثنا سردی اور بخار سے ایمس میں گزشتہ چند دنوں سے داخل قانون و انصاف، الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرشادکی آج ہسپتال سے چھٹکی ہوگئی اور گھر واپس آگئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close