اپنا دیشتازہ ترین خبریں

امت شاہ کا اعلان، گری راج سنگھ بیگو سرائے سے ہی لڑیں گے الیکشن

پارلیمانی حلقہ بدلے جانے سے ناراض مرکزی وزیر گری راج سنگھ بیگو سرائے سے ہی الیکشن لڑیں گے۔

مسٹر گری راج سنگھ اس وقت بہار کی نوادہ سیٹ سے ایم پی ہیں۔ ریاست میں جے ڈی یو اور ایل جے پی سے اتحاد کے تحت نوادہ سیٹ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے کھاتے میں گئی ہے۔ مسٹر سنگھ کو بیگو سرائے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ٹکٹ دیا گیا ہے اور وہ اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔ لیکن بی جے پی صدر امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ مسٹر گری راج سنگھ بیگو سرائے لوک سبھا سیٹ سے ہی پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

مسٹر امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "گری راج سنگھ بہار کے بیگو سرائے سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ ان کی ساری باتوں کو میں نے سنا ہے اور تنظیم ان تمام مسائل کا حل نکالے گی۔ میں انتخابات کے لئے ان کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں”۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اس بار كميونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر بیگو سرائے سے قسمت آزما رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے بھومیہار اکثریتی اس سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ بیگو سرائے سے 2014 میں بی جے پی کے بھولا سنگھ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے تنویر حسن کو شکست دی تھی۔ سی پی آئی کے راجندر پرساد تیسرے مقام پر رہے تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close