تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

امباٹي رائیڈو کا ریٹائرمنٹ: سلیکٹرس گوتم گمبھیر کے نشانہ پر

ہندوستان کے سابق کرکٹر اور ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے امباٹي رائیڈو کے کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ایم ایس کے پرساد کی قیادت والی سلیکشن پینل کی سخت تنقید کی ہے۔

گمبھیر نے بدھ کو کہا، "رائیڈو جیسا کرکٹر جو آئی پی ایل اور ملک کے لئے کافی اچھا کھیلا، جس نے تین سنچریاں اور 10 نصف سنچری بنائی لیکن اسے ریٹائرمنٹ لینے کے لئے مجبور ہونا جو ہندوستانی کرکٹ کے لئے ایک افسوسناک لمحہ ہے۔” انہوں نے سلیکشن پینل پر ہی سوال اٹھاتے ہوئے کہا، "پینل کے پانچوں رکن بھی مجموعی طور پر اتنے رنز نہیں بنا پائے ہوں گے جتنے رائیڈو نے ملک کے لئے بنائے ہیں۔ مجھےرائیڈو کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے دکھ پہنچا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ رائیڈو کی جگہ کوئی دوسرا کھلاڑی بھی ہوتا تو اسے بھی اتنا ہی دکھ ہوتا۔ ”

گمبھیر نے کہا، "دو کھلاڑی زخمی ہوکر عالمی کپ ٹیم سے باہر ہوئے، ان کی جگہ رشبھ پنت اور مینك اگروال کو منتخب کیا گیا لیکن رائیڈو کو نظر انداز کر دیا گیا۔ رائیڈو کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے لئے مکمل طور پر سلیکٹر ذمہ دار ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close