اترپردیشتازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، یوگی اور مایاوتی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر لگائی پابندی

الیکشن کمیشن نے متنازعہ تقریروں کے ذریعہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور سابق وزیر اعلی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی پر بالترتیب 72 اور 48 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمیشن نے ان دونوں لیڈروں کو 16 اپریل کی صبح چھ بجے سے انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے‘ جلسہ عام کرنے ‘ روڈ شو منعقد کرنے‘ میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر پابندی لگائی ہے۔ کمیشن نے یوگی ادتیہ ناتھ کو نو اپریل کو میرٹھ میں قابل اعتراض اور متنازعہ تقریر کرنے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا جب کہ مایاوتی کو دیوبند میں سات اپریل کو اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close