اپنا دیشتازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن نے سترہویں لوک سبھا کا نوٹفکیشن صدر کو سونپا

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے سنیچر کو صدر رامناتھ کووند کو 17ویں لوک سبھا کے نومنتخب اراکین کی فہرست سونپ دی۔ مسٹر اروڑہ نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے مسٹر کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کرکے انہیں 17ویں لوک سبھا کے منتخب اراکین سے متعلق نوٹفکیشن کی کاپی پیش کی۔ ان کے ساتھ الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور سشیل چندر بھی تھے۔

مسٹر کووند نے مسٹر اروڑہ کو ملک میں کامیابی کے ساتھ انتخابات مکمل کرانے کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کمیشن کے اراکین، حکام اور ملازمین کے علاوہ سیکورٹی اہلکاروں کی بھی تعریف کی جن کی کوششوں اور مستعدی سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں پرامن طریقہ سے غیرجانبدارانہ انتخابات مکمل ہوسکے۔

صدر نے ملک کے کروڑوں رائے دہندگان کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور آئین اور جمہوری روایات کو قائم رکھا۔ اس سے پہلے صدر نے سولہویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی کابینہ کی سفارش منظور کرلی اور اس طرح سولہویں لوک سبھا آج تحلیل کردی گئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close