اپنا دیشتازہ ترین خبریں

الیکشن سے قبل ’عظیم اتحاد‘ قومی سطح پر ہوگا: ممتا بنرجی

آل انڈیا ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے الیکشن سے قبل تمام اپوزیشن پارٹیوں کا عظیم اتحاد ریاستی سطح پر نہیں بلکہ قومی سطح پر ہوگا۔

محترمہ بنرجی نے دہلی کے دورے کے موقع پر یہاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز تمام اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں الیکشن سے قبل عظیم اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن یہ اتحاد محض قومی سطح پر ہی ہو گا۔ ریاستوں میں وہاں کی سیاسی صورتحال کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

انہوں نے سوالات کے جواب میں کہا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کانگریس اور دہلی میں عام آدمی پارٹی مضبوط ہے اور وہاں ہماری پارٹی مضبوط نہیں لیکن مغربی بنگال میں تو ہماری طاقت ہے لہٰذا ہم اسی صورتحال کی بنیاد پر ریاستوں میں الیکشن لڑیں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close