اپنا دیشتازہ ترین خبریں

الیکشن سے قبل بی جے پی ٹکراؤ کا ماحول بنا رہی ہے: ایم بی پاٹل

کرناٹک کے وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے پیر کے دن مرکزی وزیر اننت ہیگڑے کے ’ہندو لڑکیوں کو چھونے والے ہاتھ کو کاٹ دینے‘ سے متعلق بیان پر عام انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ ٹکراؤ کی کوشش قرار دیا۔

مسٹر پاٹل نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر ہیگڑے ہمیشہ خبروں میں رہنے کے لیے متنازع بیان دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ہیگڑے نہ تو پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی آئین کا۔ یہ وہی رکن پارلیمنٹ ہیں جو آئین کو بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ مسٹر ہیگڑے کا ’لوگوں کا ہاتھ کاٹ‘ دینے والا بیان بہت مہنگا پڑے گا۔ عوام انھیں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سبق سیکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر ہیگڑے نہ تو رکن پارلیمنٹ اور نہ ہی پنچایت کا رکن بننے کے لائق ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close