اترپردیشتازہ ترین خبریں

الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے لیڈر کا قتل، حملہ آور نے پہلے چھوا پیر پھر ماری گولی

(پریاگ راج) الہ آباد یونیورسٹی کے سابق طلبا لیڈر کی پرانی رنجش میں کچھ طالب علموں نے گولی مارکر قتل کر دیا۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کی ہوسٹل میں سالگرہ کی تقریب کے دوران سمیت شولا کو گولی ماری گئی. لیکن ابھی تک گولی مارنے والے شخص کی پہچان نہیں ہو سکی ہے. وہاں موجود طلبہ نے پولیس کو بتایا کہ جس شخص نے سمیت شولا کو گولی ماری اس نے پہلے سمیت کا پیر چھوا اور پھر پیچھے جا کر پیٹھ پر گولی ماری. گولی چلتے ہی ہوسٹل میں افرا تفری مچ گئی اور اسی کا فائدہ اٹھا کر حملہ آور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا. زخمی سمیت کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا.

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع گونڈہ کے ترب گنج گاوں کے رہنے والے لیڈر اچیوتانند شکلا عرف سمت(30) کئی معاملوں میں مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہوئے الہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین انتخاب میں کافی رسوخ رکھنے کی وجہ سے لاقانونیت کو دیکھتے ہوئے انتخاب میں پرچہ نامزدگی والے دن گولہ باری کے واقعات کے بعد پولیس انتظامیہ نے اچیوتانند، ابھیشیک سنگھ، مائکل، ابھیشیک سنگھ سونو، آکاش سنگھ اور اجیت یادو پر 25۔25 ہزار روپیے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس کی گرفتاری کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کو دی گئی تھی، پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ واقعہ کے بعد الہ آباد یونیورسٹی کے یونین ہال کے سامنے اور سڑک پر ہزاروں کی تعداد میں طلبہ کے اکٹھا ہوتا دیکھ کر سیکورٹی کے پیش نظر کئی مقامات کی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طلبا لیڈر نے لاش کو پولیس سیکورٹی میں اس کے گاؤں بھیج دیا گیا ہے۔

الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر رام سیوک دوبے نے بتایا کہ اچیوتانند 2013 میں یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔ اس کے بعد وہ یہاں کا طالب علم نہیں تھا۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اچیوتانند 2013 میں جنرل سکریڑی کے عہد پر انتخاب لڑ چکا ہے۔ اسی سلسلسے میں اچیوتانند کی طرف سے ابھیمینو شکلا نے سی ایم پی کالج کے طلبا یونین کے صدر آشوتوش ترپاٹھی، ہرکیش مشرا اور شوربھ سنگھ عرف پرنس کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرایا ہے۔ پولیس ملزموں کو تلاش کر رہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close