اپنا دیشتازہ ترین خبریں

‘الہ آباد’ کے بعد اب ‘مغربی بنگال’ کا نام ہوگا تبدیل

مرکزی وزارت داخلہ مغربی بنگال حکومت کے ریاست کانام تبدیل کرکے بنگلہ کرنے کی تجویز پرغورکررہی ہے اور اس نے اس معاملہ میں وزارت خارجہ سے رائے مانگی ہے ۔

وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے یواین آئی سے کہا،’’ہم نے مغربی بنگال کی تجویزوزارت خارجہ کی رائے کے لئے بھیجی ہے کیونکہ مجوزہ نام ایک پڑوسی ملک سے ملتاجلتاہے۔ ‘‘ مغربی بنگال اسمبلی نے 2016میں ریاست کانام مغربی بنگال سے بدل کر بنگلہ کرنے کی قرارداد منظورکی تھی ۔اس قرارداد میں یہ التزام تھا کہ مغربی بنگال کا نام بنگالی میں بنگلہ، انگریزی میں بینگال اور ہندی میں بنگال رہے گا۔ اپوزیشن کانگریس، بی جے پی اور بایاں محاذ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

مرکزی حکومت نے بھی ریاست کے تین ناموں پر کچھ اعتراض ظاہرکیاتھا جس کے مدنظر ریاستی کابینہ نے 8ستمبر 2017کوایک قراردادمنظورکرکے سبھی زبانوں میں نام بنگلہ رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close