تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اقتصادی مندی پر مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا ہلابول شروع

ملک کی معاشی بدحالی کے لئے مرکز کی مودی سرکار ہے ذمہ دار: سبھاش چوپڑہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی،جی ایس ٹی اورنوٹ بندی کے چلتے چھوٹے دکانداروں و کاروباریوں کو ہوئے نقصان کی وجہ سے اقتصادی مندی کے ذمہ دار مرکز کی مودی حکومت وک ٹھہراتے ہوئے کانگریس نے آج اپنی ریاستی سطح کی’ہلا بول مہم‘ کی شروعات کردی ہے۔مہم کے پہلے مرحلہ میں آج نئی دہلی پارلیمانی حلقہ کے آر کے پورم میں ’آکروش ریلی‘ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کانگریسی لیڈران، کا رکنان سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریاستی صدر سبھاش چوپڑاکے ساتھ سابق ریاستی صدراجے ماکن،کیرتی آزاد،مکیش شرما،مہیلاکا نگریس کی صدر شرمشٹھا مکھرجی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ ہلابول ریلی کی صدادت ضلع صدر رویندر کسانہ نے کی۔’آکروش ریلی‘ میں کانگریس کارکنان نے ہاتھ میں تخطیاں لے کرآر کے پورم کے اہم بازاروں میں بھاجپا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سبھاش چوپڑانے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد ملک سب سے بڑے اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔چوپڑہ نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ 18 سے 23 سال کی عمر کے 74 فیصد نوجوان کالج ہی نہیں جاپاتے۔انہوں نے کہا کہ گریجویٹ نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ آج نہ نوکری ہے اور نہ ہی روزگار ہے۔کسانوں کی حالت تو مزید خرِاب ہے۔

اجے ماکن نے کہا کہ مودی سرکار اعداد و شمار کی بازی گری چھوڑ کر اگر موجودہ حالت دیکھے تو سال 2019-20 میں جی ڈی پی 5 فیصد کے کمترین سطح پر ہے۔مودی سرکار کے لئے یہ شرم کی بات ہے۔ آئی ایم ایف،فچ،ورلڈ بینک،موڈی اور آر بی ای آئی سمیت ایجنسیوں نے جی ڈی پی کی تنزلی کے بعد بھاری کٹوتی کردی ہے۔ دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی بحران سے گزر کر ہندوستان اب ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام معاشی دیوالیہ پن سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔سبھاش چوپڑا،کیرتی آزاداور شرمشٹھا مکھرجی نے کہا کہ مودی سرکار نے سرکاری ملازمین کو کو ملازمین مستقبل پالیسی پر ملنے والی بیاج شرح کو87فیصد سے گھٹا کر 78فیصد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھتہ جہاں کانگریس نے 2006 کے بعد ایک سو سات فیصد اضافہ کیا تھا آج مودی سرکار نے مہنگائی بھتہ میں محض سترہ فیصد اضافہ کیا ہے،جو سیدھا ملازمین کیساتھ دھوکہ ہے۔

مکیش شرما نے کہاکہ 25 نومبر تک چلنے والے اس مہم میں جنوبی دہلی کے بدر پور اور مہرولی ضلع میں کانگریس آکروش ریلی کا اہتمام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کل جنوبی دہلی کے مختلف بازاروں میں اقتصادی مندی کی نمائش بھی نکالی جائے گی۔ ریلی میں سابق رکن اسمبلی نیرج بسویا،جنوبی دہلی ایم سی ڈی میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ابھیشیک دت بھی موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close