اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اقتدار میں آنے پر شہریت ترمیمی بل پر روک لگائیں گے:راہل

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ کسی بھی حالت میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی)کو پھر سے پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہونے دیا جائےگا۔ مسٹر گاندھی نے یہاں ایک عوامی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’میں لمبے وقت تک تقریر نہیں کرناچاہتا اور اب وقت آگیا ہے کہ جب سی اے بی پر روک لگادی جائے،شمال مشرق کے مفادات کے پیش نظر یہ دوبارہ نہیں آئےگا۔‘‘

مسٹر گاندھی نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ شمال مشرقی ریاستوں کے خصوصی زمرے کے درجے کو فوری طورپر بحال کردیاجائےگا اور شمال مشرقی صنعتی پالیسی پھر سے نافذ ہوگی۔ مسٹرگاندھی نے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)،راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وزیراعظم نریندرمودی ایک نظریے کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں،وہ ایک طے نظریے پر عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی ثقافت،روایت کا احترام کرتے ہیں۔کانگریس آپ کی ثقافت کا دفاع کرے گی۔کانگریس کے انتخابی منشور میں اسے اہمیت دی گئی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس 2019 میں اقتدار میں آتی ہے تو غریبوں کے کھاتے میں 72000روپے سالانہ پہنچانے کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور ایک سال کے اندر سبھی سرکاری خالی عہدوں کو بھر دیا جائےگا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close