تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغان فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 23 ہلاک

افغانستان میں کم از کم ایک فوجی اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 23 فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ممکنہ طور پر طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی نے انجام دی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فوج میں بھرتی طالبان کے ایک گروہ نے ملک کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں فائرنگ کرکے 23 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ مقامی کونسل کے ارکان عصمت اللہ جمرودوال اور امان اللہ کامران نے ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع قاراباغ میں قائم ایک فوجی اڈے پر پیش آیا۔
اس واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 32 ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی اصل تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی۔ صوبہ غزنی میں فوجی اہلکاروں کی کمی ہے اور اسی باعث جب نئے فوجیوں کو بھرتی کیا جاتا ہے تو اکثر ان کے پس منظر کو مناسب طور پر چیک نہیں کیا جاتا۔ افغان صوبہ غزنی میں اس طرح کے واقعات تواتر سے ہوتے رہتے ہیں جن کے پیچھے اکثر طالبان کا ہاتھ ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران اس صوبے کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے حملوں میں درجنوں افغان فوجی مارے جا چکے ہیں۔

ڈی پی اے کے مطابق صوبہ غزنی میں فوجی اہلکاروں کی کمی ہے اور اسی باعث جب نئے فوجیوں کو بھرتی کیا جاتا ہے تو اکثر ان کے پس منظر کو مناسب طور پر چیک نہیں کیا جاتا۔ حکام کے مطابق طالبان اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اکثر فوج میں اپنے ساتھیوں کو بھرتی کرا دیتے ہیں جو بعد ازاں اس طرح کے حملوں کا سبب بنتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close