تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: یونیورسٹی کے باہر دھماکہ، 6 افراد ہلاک

افغانستان کی راجدھانی کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نزدیک جمعرات کو ایک دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہد حضرت اللہ نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی میں اس وقت دھماکہ ہوا جب طلبہ یونیورسٹی کے احاطے سے باہر آرہے تھے۔ اس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

خبروں کے مطابق ابھی تک کسی بھی جنگجو تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 18 برسوں سے جاری تنازع اور لڑائی ختم کرنے اور تصفیے کی کوششوں کے سلسلے میں تحریک طالبان کے نمائندوں اور سینئر افغان سیاست دانوں کے درمیان ماسکو میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close