تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان کی نامور صحافی مینا مانگل کا گولی مار کر قتل

افغانستان کی پارلیمان میں ثقافتی امور سے منسلک مشیر اور سابقہ خاتون صحافی مینا مانگل کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مینا منگل کو مشرقی کابل میں دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا کیا گیا۔

بتا دیں کہ مینا مانگل افغانستان کی پارلیمان میں ثقافتی امور کے علاوہ انہوں نے صحافت کے پیشے کے دوران کئی ٹیلی وژن پروگراموں کی میزبانی بھی کی تھی۔ افغان خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن وزما فروغ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ مانگل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا تھا کہ انھیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔ کیونکہ انہیں ہلاک کر دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ مینا منگل کے قتل پر انہوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے نے یہ ثابت کر دیاکہ افغان خواتین کی مجموعی حالت زار کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close