تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: پولیس تھانہ پر دھماکہ، 12 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں جمعرات کو پولیس ہیڈکوارٹر میں ہوئے طالبان کے حملے میں تقریبا 12 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہو گئے۔

حملے کے گواہ نے کہا کہ یہ حملہ شمالی گیٹ پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 35 منٹ پر ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے کئی راہگیروں کی بھی موت ہو گئی ہے۔ دھماکے ہونے سے مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور بہت دور تک دھواں چھا گیا۔ اس دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں دو پولیس افسر، آٹھ شہری اور دو حملہ آوروں کی موت ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان جنگجو تنظیم نے قبول کی ہے۔ صوبے میں گزشتہ چند ماہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کئی فوجی مہمات چلائی ہیں، لیکن اس کے باوجود صوبے میں مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close