تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان میں نائب صدر کے قافلے پر حملہ، 10 ہلاک، 15 زخمی

کابل، (یواین آئی)
افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے کو ہدف بنا کر بدھ کوسڑک کنارے کئے گئے ایک بم حملے میں کم سے کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی اور 15 دیگرزخمی ہوگئے۔

مسٹر صالح نے اپنے فیسبک پوسٹ میں اپنے بیٹے کے ساتھ وہاں سے بم پروف گاڑی میں محفوظ نکلنے کی تصدیق کی ہے۔مسٹر صالح کے ترجمان رضوان مراد نے کہا ہے کہ ’’شاطر دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہوگئی اور مسٹر صالح آج کابل میں بم حملے میں بچ گئے ہیں۔‘‘

وزارت داخلہ کے ترجمان ایرین نے بتایا کہ دھماکے سے کابل کے ایک حصے میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس علاقے میں کھانے بنانے والی گیس کے سیلنڈر بیچنے کی دکانیں ہیں۔ واقعہ میں مارے گئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close