تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: فوج کے فضائی حملے میں 12جنگجو ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے ضلع شولگرا میں ہفتے کے روز فوج نے طالبانی جنگجوؤں کے قافلے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں 12 جنگجو مارے گئے۔ افغانی فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر رضائی نے بتایا کہ طالبانی جنگجوؤں سے متعلق موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہفتہ کی شام ضلع زری کی جانب جا رہے طالبانی جنگجوؤں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ضلع کے گورنر قاری قدر اللہ سمیت 12 جنگجو مارے گئے۔

چین کی خبررساں ایجنسی ژنہوا نے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے وقت جنگجو موٹر سائیکل سے جا رہے تھے اور حملے میں سبھی 12 موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ طالبانی جنگجوؤں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close