تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، جنرل سمیت 25ہلاک

افغانستان کے فراہ صوبے میں بدھ کو فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں سوار 25لوگوں کی موت ہوگئی۔

الجزیرہ نے فراہ صوبے کے گورنر کے ترجمان نصر مہری کے حوالے سے بتایا کہ فوج کے دو ہیلی کاپٹر پڑوسی ہرات صوبے کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ان میں سے ایک نے راستے میں کنٹرول کھو دیا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں 25ہلاک ہوئے، جن میں مغربی افغانستان کے نائب فوجی کور کمانڈر اور فراہ صوبائی کونسل کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

صوبائی کونسل کے رکن داداللہ کانہہ نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ایک پہاڑی سے ٹکراگیا جبکہ جنگجو تنظیم طالبان کے ترجمان کا دعوی ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کوطالبان نے مار گرایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے سینئر سرکاری اور فوجی افسر طالبان کی موجودگی والے علاقوں میں اکثر ہیلی کاپٹر سے سفر کرتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close