Khabar Mantra
اترپردیش

ہنرمندلڑکیوںمیں دستِ کاری کارڈ تقسیم

رام پور:سول لائن واقع شیوی ٹاکیز کے پاس جنت ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رام پور کی طرف سے ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس بریلی کے دفتر کی طرف سے خواتین کاریگروں میں دست ِکاری کارڈ تقسیم کئے ہیں۔
اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے جنت ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی ڈائریکٹر ہما امیر نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے لڑکیوں کو کامیاب بنانے ،خود کفیل بنانے اور انہیں معاشرے میں آگے لے جانے کے لئے بہت سی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں تاکہ لڑکیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج لڑکیوں میں جو دستِ کاری کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں ان کا ایک اہم مقصد ہے تاکہ وہ اس کام کے ذریعے اپنے شعبے میں اپنی تعلیم سے کچھ فائدہ اٹھا سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔اوراپنی ہنر مندی کے فیض سے دوسروںکو بھی مستفیض کریں۔
اس موقع پرلگ بھگ200 لڑکیوں میں کارڈز کی تقسیم سوسائٹی کی صدر ہماامیر اور اختر بانو کے ہاتھوں کی گئی جسے حاصل کر کے لڑکیاں بہت خوش ہوئیں۔ اس موقع پرٹیچرس میںسیما خان، فضا خان، فریدہ خان اورسشما دیوی کے علاوہ دیگر طالبات موجودرہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close