تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: طالبان کے قبضے سے 38 افراد آزاد، نو جنگجو ہلاک

اٖفغانستان کی فوج نے مشرقی صوبے غزنی میں اتوار کی پوری رات مہم چلا کر 38 افراد کو باغی تنظیم طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا۔ اس دوران نو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغان وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ افغان نیشنل آرمی نے غزنی صوبے میں اب ضلع بند کے گاؤں گھاٹ کالی میں مہم چلا کر 38افراد کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا۔ اس نے بتایا کہ اس دوران طالبان جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسیز پر حملہ کیا اور جوابی کاروائی میں نو جنگجو مارے گئے۔ وزارت نے بتایا کہ آزاد کرائے گئے افراد کو ایک فوجی اڈے پر رکھا گیا ہے۔ ان کی پہچان کئے جانے تک انھیں وہیں رکھا جائے گا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسیز کی مہم میں نو مشتبہ باغی جنگجوؤں کو گرفتار بھی کیا گیا اور ان کے تین آرڈیننس ڈپو اور بندی بنائے گئے افراد کو رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی دوعمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ مڈبھیڑ کے دوران سکیورٹی فورسیز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close