تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: دہشت گردانہ حملے میں 29جنگجو سمیت 15سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران طالبان کے مختلف حملوں میں 15 پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر سات زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں 29 جنگجو مارے گئے۔

صوبہ قندھار کے جنوبی علاقے میں سرحدی شہر اسپنبولدک میں ایک چیک پوسٹ پر جمعہ کی دیر رات طالبان باغیوں کے حملے میں افغان سرحدی پولیس کے 15 اہلکاروں کی موت اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

ایک افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت مخالف جنگجوؤں نے ضلع اسپن بولدک کے لوئے کارج علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں افغان سرحد پولیس کے 15 اہلکار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر جلد ہی میڈیا کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کریں گے۔ اس درمیان فوج کے جنوبی علاقوں کے ترجمان احمد صادق عیسیٰ نے حملے کی تصدیق کی لیکن اس حملے میں کسی کے زخمی نہ ہونے کی بات بھی کہی گئی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close