تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

افغانستان: جھڑپوں میں 16 لوگوں کی موت، کئی زخمی

افغانستان کے تاخر صوبے میں جمعرات کی رات طالبانی جنگجوؤں نے سرکاری سلامتی دستوں کی جانچ چوکی پرحملہ کردیا جس سے چھ سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد جاوید ہجری نے بتایا کہ صوبے کے درکد ضلع میں جھڑپوں کے دوران آٹھ طالبانی جنگجو بھی مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبانی جنگجوؤں کی جانب سے داغہ گیا ایک مورٹار ایک مکان پر گرا جس سے دو شہریوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ طالبانی جنگجوؤں کا صوبے کے کچھ حصوں پر قبضہ ہے۔ وہ بیہڑ علاقوں اور پہاڑی ٹھکانوں میں چھپ کر مسلسل سلامتی دستوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close