اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اعلی سماج کی ناراضگی بی جے پی کو لے ڈوبی: بی جےپی ممبراسمبلی

5ریاستوں کی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے مایوس کن مظاہرے سے تلملائے ضلع بلیا کے بیریا اسمبلی حلقے کے ممبراسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ ان ریاستوں میں بی جے پی کی شکست ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کئے جانے کے غلط فیصلے کا نتجہ ہے۔

مسٹر سنگھ نے منگل کو صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی اعلی سماج کے لوگوں کی بےعزتی کرکے جیت کا سفر طے نہیں کرسکتی۔ بی جے پی حکومت کا ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ خودکشی کے مترادف تھا۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج توقع کے برخلاف ہیں عوام نے بی جے پی کو نصیحت دی ہے۔

انہوں نے اتنباہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ پر اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے نہیں تو عام انتخابات میں بھی بی جے پی کو منھ کی کھانی پڑے گی۔ بی جے پی ممبراسمبلی نے کہا کہ اعلی سماج بی جے پی کا مستقل ووٹر ہے۔ انہوں نے ہندی کی ایک کہاوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پورے کی چکر میں آدھا بھی گنوا دیا۔ جو اپنوں کو چھوڑکر دوسروں پر بھروسہ کرتا ہے تو اپنا بھی اس سے جدا ہوجا تاہے، غیر توغیر ہوتاہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close