اترپردیشتازہ ترین خبریں

اعظم خاں کو ہائی کورٹ سے ملی راحت، درج مقدموں میں گرفتاری پر روک

الہ آباد ہائی کورٹ نے مولانا محمد جوہر علی یونیورسٹی رام پور کے وائس چانسلر محمد اعظم خاں کو بڑی راحت دی ہے۔ کورٹ نے عظیم نگر تھانے میں 27 کسانوں کی طرف سے درج ایف آئی آر کے تحت گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی جیہ پردہ اور کسانوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

کورٹ نے ریاستی حکومت اور جیہ پردا سمیت دیگر مخالفین سے درخواست پر جواب مانگا ہے۔ درخواست کی سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔ یہ حکم جسٹس منوج مشر اور جسٹس منجو رانی چوہان کی بینچ نے محمد اعظم خاں اور دیگر کی درخواست پر دیا ہے۔ درخواست پر سینئر وکیل روی کرن جین، ایڈووکیٹ قمرالحسن صدیقی اور صفدر کاظمی نے بحث کی۔ صفدر کاظمی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی زمین کو لے کر کسانوں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ بی جے پی امیدوار رہی جیہ پردا پر کسانوں کو اکسا کر ایف آئی آر درج کروانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ کسانوں نے اعظم خاں پر جبرًا زمین لکھوا لینے اور قبضہ کر لینے کا الزام لگایا ہے۔ عرضی میں بدلے کی کارروائی کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا گیا ہے۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ کسانوں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ جس سے حکومت کا کوئی سروکار نہیں ہے۔

اعظم خاں نے اس معاملے میں عرضی داخل کر گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر بدھ کو جسٹس منوج مشرا اور جسٹس منجو رانی چوہان کی ڈویژن بنچ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد بنچ نے 29 ایف آئی آر پر روک لگا دی۔ اب کہا جا رہا ہے کہ اس کی بنیاد پر انہیں دوسرے مقدموں میں بھی راحت حاصل کر سکتے ہیں۔

84 مقدمے ہو چکے ہیں درج:
بتا دیں کہ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد سے اعظم خاں پر 84 مقدمے درج ہو چکے ہیں۔ اس میں جوہر یونیورسٹی کی زمینوں سے متعلق 30 مقدمے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اعظم خاں پر چوری، ڈاکہ زنی، بھینس اور بکری چوری کے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ اعظم کے علاوہ ان کے دونوں بیٹوں اور بیوی کے خلاف بھی کیس درج ہیں۔

اس سے پہلے نیشنل گرین اتھارٹی نے کوسی سیلابی علاقے پر تجاوزات کے لئے اعظم خاں کے ذریعہ رام پور میں نجی یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ این جی ٹی صدر جسٹس آدرش کمار گوئل کی صدارت والی بنچ نے کہاکہ چونکہ کوسی گنگا کی معاون ندی ہے، لہذا متعلقہ قانونی اتھارٹی تجازات کے ملزمین کے خلاف مناسب کارروائی کر سکتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close