Khabar Mantra
اترپردیش

تعلیم ترقی کا واحد اور خدمت کا بہترین ذریعہ : ڈاکٹر جمشید کمال

امروہہ :ہاشمی گرلس ڈگری کالج امروہہ میں اسکیل ڈولپمنٹ سوسایٹی کے ٹریننگ سنٹر پر جاری سیکھو اور کماؤ اسکیم کے تحت ایم ایل ٹی کورس مکمل کرنے والے طالب علموں کو متعلقہ اسناد تقسیم کی گئیں۔
اسناد تقسیم تقریب جی مہمان خصوصی پرنسپل امام المدارس انٹر کالج امروہہ ڈاکٹر جمشید کمال رہے تقریب کا آغاز طلبا کے ذریعے پیش کی گیی نعت پاک سے ہوا اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود ادارہ جاتی و متعلقہ طالبات کو خطاب کرتے ہویے چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ منیجر ہاشمی گرلس ڈگری کالج امروہہ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ نے میڈیکل لیبوریٹری ٹیکنیشین (ایم ایل ٹی) یک سالہ کورس مکمل کر اسناد حاصل کرنے والی تمام طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہویے انکے روشن مستقبل کی دعا کی کہا کہ ہاشمی گرلس ڈگری کالج امروہہ میں ہونے والے ایم ایل ٹی کورس کے تحت طالبات نے بیحد لگن اور محنت کے ساتھ کامیابی حاصل کی طالبات کا یہ جذبہ انکے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔
یہ کورس سبھی طالب علموں کے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کریگا بولے اس کورس کے ذریعے لیب ریسرچ اور کلینکل لیبوریٹری جیسے اہم میدانوں میں بڑا کام کیا جاسکتا ہے مہمان خصوصی پرنسپل امام المدارس انٹر کالج امروہہ ڈاکٹر جمشید کمال نے کہا کہ موجیدہ دوڑ تعلیم کا دور ہے ہمیں اپنے بچوں کی معیاری تعلیم پر توجہ دینی چاہیے تعلیم کے ذریعے ہی ہم ہونے حقوق سے آشنا ہو سکتے ہے ایم ایل ٹی کورس کے ذریعے ہم صیحت کے میدان میں بڑے کام انجام دے سکتے ہیں۔
تعلیم نسواں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضررت ہے بولے ایک مرد کے تعلیم یافتہ ہونے سے ایک فرد واحد تعلیم یافتہ ہوتا ہے جبکہ ایک خاتوں کے تعلیم یافتہ ہونے سے نسلیں تعلیم یافتہ ہو جاتی ہیں ضروری ہے کہ بیٹیوں کو معیاری تعلیم سے آرستہ کریں بولے تعلیم کا اصل مقصد منتقل کرنے سے ہی پورا ہوتا ہے لہٰذا آپ لوگ جو کچھ سیکھ رہے ہیں وہ آگے بڑھاتے رہیے اس موقع پر عظیم خاں علی اظہر پرنسپل ڈاکٹر رضوانہ کلثوم سمیت کالج کا جملہ اسٹاف موجود رہا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close