اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اظہرالدین تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدرکے عہدے پرمقرر

کانگریس نے انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کو تلنگانہ کانگریس کا کارگزار صدر مقرر کیاگیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے جمعہ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے صدرراہل گاندھی نے مسٹر اظہرالدین کے نام کو منظوری دی ہے۔اس کے ساتھ ہی تلنگانہ کانگریس کے لئے دو نائب صدر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

پارٹی نے ریاستی کانگریس میں دو اور تقرری منظور کی ہیں جن میں سینئر لیڈر بی ایم ونود کمار اور جعفر جاوید کو نائب صدر مقرر کیا گیاہے۔ریاستی کانگریس کےلئے آٹھ جنرل سکریٹری اور چار سکریٹری بھی بنائے گئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close