اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اشوک گہلوت نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں کام کاج سنبھالا

راجستھان کے تیسری بار وزیراعلی بنے اشوک گہلوت نے آج یہاں وزیراعلی سیکریٹیریٹ میں اپنا کام کام سنبھال لیا۔

مسٹر گہلوت نے 17دسمبر کو وزیراعلی عہدے کا حلف لیا اور بدھ کو سرکاری سیکریٹیریٹ میں وزیراعلی سیکریٹریٹ حال میں عہدہ سنبھالا۔اس سے پہلے مسٹر گہلوت نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر اور سیکریٹریٹ میں واقع گنیش مندر میں پوجا بھی کی۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ڈی بی گپتا،وزیراعلی کے خصوصی سکریٹری کلدیپ رانکا اوردیگر سینئر افسر موجود تھے۔

ایسامانا جارہا ہے کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کے فیصلے کے بعد راجستھان میں بھی اس سلسلے کوشش جاری ہے اور جلد ہی قرض معاف کرنے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر گہلوت کے حلف لینے کے اگلے ہی دن منگل کو 40انڈین ایڈمنسٹرٹو سروس (آئی اے ایس)کے افسران کے تبادلے کردئے گئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close