آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

اسپین: بدعنوانی اور دہشتگردی روکنے کیلئے 500 یورو کے نوٹ پر پابندی

اسپین نے کرپشن اور دہشت گرد ی روکنے کے لئے پانچ سو یورو کا نوٹ پرنٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بینک آف اسپین نے یورپین بینک کے نئے سسٹم کو جو مئی 2016 کو رائج کیا گیا تھا فالو کرتے ہوئے ،آج سے 500 کے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگادی اس پابندی کی وجہ سے آج کے بعد 500کا کوئی نوٹ مزید نہیں چھاپا جائے گا۔ یاد رہے کہ پورے یوروپ اور خاص کر اسپین میں کرپشن اور دہشت گردی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں سب سے زیادہ پانچ سو یورو کا نوٹ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ اقدام بھی اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ دہشت گردی اور کرپشن کو روکا جا سکے۔

اب تک 500 یورو کے جو نوٹ پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں یا عوام کے پاس ہیں ان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جو نوٹ مارکیٹ میں پہلے سے گردش کر رہے ہیں، ان کی ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئے گی، آپ اس سے خریدو فروخت کرسکیں گے اورکسی بھی بینک سے انہیں تبدیل بھی کرایا جاسکے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close