اترپردیشتازہ ترین خبریں

اسمبلی انتخابات 2022: ایس پی کا تنہا میدان میں اترنے کا اعلان

2019 کے عام انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی جانب سے یوپی میں اعلان کردہ نام نہاد عظیم اتحاد کا آج مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا اور بی ایس پی کے بعد اب سماجوادی پارٹی نے بھی تنہا اپنے دم پر 2022 کے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو جوکہ 2019 کے عام انتخابات کے بعد بی ایس پی کی جانب سے اتحاد کو ختم کئے جانے کے اعلان کے بعد خاموش تھے بلاآخر آج انہوں نے اعلان کردیا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) 2022 کے اسمبلی انتخابات تنہا اپنے دم پر لڑے گی۔ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکار کی جانب سے بی ایس پی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر یادو نے کہاکہ ’’میں بی ایس پی پر کچھ نہیں بولونگا۔ ہم 2022 کے اسمبلی انتخابات تنہا لڑیں گے‘‘۔

ریاست کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا ’’بڑی پارٹیوں کے ساتھ ہمارا تجربہ کسی سے بھی مخفی نہیں ہے لہذا ہم چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ ریاست میں اسمبلی کی 13 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس نے بی جے پی کے خلاف علیحدہ علیحدہ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی اپنی سابقہ روایت کے خلاف لمبے عرصے کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close