اترپردیش

اسرو میں تعینات امروہہ کی خوشبو مرزا کی ترقی، سائنٹسٹ ایس ایف رینک سے سرفراز

امروہہ قائم مکان پر اہل خانہ کو مبارک باد سلسلہ جاری........خوشبو نے ثابت کیا ارادے مظبوط ہوں تو منزلیں خود انتظار کرتی ہیں: ڈاکٹر سراج ہاشمی.......انجمن ترقی اردو و ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کے علاوہ مختلف سماجی و ادبی تنظیموں نے پیش کی مبارک باد

امروہہ (سالار غازی)
اسرو میں بطور سائنٹسٹ خدمات انجام دینے والی امروہہ کی خوشبو مرزا کی ادارہ جاتی ترقی پر ادبی تنظیم انجمن ترقی اردو و تعلیمی اور سماجی خدمات انجام دینے والی سرگرم تنظیم ہاشمی ایجوکیشنل گروپ نے خوشبو مرزا و اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ہے. بتاتے چلیں کہ اسرو میں تعینات سائنٹسٹوں کو انکی ذہانت اور کارکردگی کے اعتبار سے رینک فراہم کیے جاتے ہیں خوشبو مرزا کو ترقی دیتے ہوئے ادارہ نے سائنٹسٹ ایس ایف رینک سے سرفراز کیا ہے جو ادارہ کے بہترین رینکس میں شمار کیا جاتا ہے جانکاروں کے مطابق اسرو میں ترقی کے بعد خوشبو مرزا کو حاصل ہوئی تازہ رینک مساوی ڈائریکٹر کے بھی مانی جاتی ہے.

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن( اسرو ) میں بطور سائنٹسٹ تعینات امروہہ کی بیٹی اور نوجوانوں کے لئے مشعل راہ خوشبو مرزا نے ایک مرتبہ پھر امروہہ کا نام روشن کیا ہے بطور سائنٹسٹ اسرو میں تعینات خوشبو مرزا کی ترقی کی گئی ہے پرموشن کے بعد اب خوشبو مرزا سائنٹسٹ ایس ایف بن گئیں ہیں قابل ذکر ہے کہ اسرو کے قوانین کے مطابق بہترین و نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی محنت اور تحقیق میں نیے تجربات کرنے والے سائنٹسٹون کو رینک کے ذریعے پرموٹ کیا جاتا ہے حالیہ ترقی کے بعد اب خوشبو مرزا اسرو سائنٹسٹ ایس ایف ہونگی دوسری جانب خوشبو مرزا کے آبائی وطن امروہہ میں انکی ترقی کی خبر پہنچتے ہی یہاں پر خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے مختلف سماجی و تعلیمی تنظیموں کے علاوہ ادبی تنظیموں سے وابستہ اشخاص نے خوشبو کے گھر پہنچ انکی والدہ و بھائی خوشتر مرزا کو خوشبو مرزا کی ترقی کی مبارک باد پیش کی ہے.

چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ و نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش سرکردہ سماجی کارکن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے خوشبو مرزا کو مبارک باد پیش کرتے ہویے کہا کہ بیحد کم عمری میں اسرو جیسے معتبر ادارہ میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے والی امروہہ کی بیٹی خوشبو مرزا دور حاضر میں امروہہ کی شناخت بن چکی ہے والدہ کی کڑی محنت اور اہل خانہ کے مکمل اعتماد و ساتھ نے خوشبو مرزا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے نوجوان نسل کو خوشبو جیسی بیٹیوں سے سیکھنا چاہیے کہ اگر ارادے مظبوط ہوں تو منزلیں آپ کا خود انتظار کرتی ہیں بولے خوشبو مرزا آج اپنی قابلیت کے بوتے روشن ستارہ بن چکی ہے بولے تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے ضرورت اس بات کی ہے فروغ تعلیم کے ساتھ بامقصد تعلیم حاصل کی جائے اپنے مقاصد طے کیے جاہیں اور اسی سمت اپنے تعلیمی سفر پر گامزن ہوا جائے.

آخر میں ڈاکٹر ہاشمی نے خوشبو مرزا انکی والدہ اور انکے بھائی چودھری خوشتر مرزا کو مبارک باد دیتے ہویے خوشی کا اظہار کیا ڈاکٹر ہاشمی کے علاوہ اردو ادب سوسایٹی سے کوثر علی عبّاس و تمام عھدہ داران و ممبران الائچی کلب امروہہ سے سیّد محبوب حسین زیدی و ٹیم مسلم کمیٹی سے صدر نسیم احمد خان اتحاد ملّت امروہہ سے آصف قریشی وغیرہ نے بھی خوشبو مرزا کی کامیابی پر انکو و اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close