اپنا دیشتازہ ترین خبریں

استھانہ رشوت ستانی معاملہ: ہائی کورٹ نے جانچ کے لئے سی بی آئی کو دی مہلت

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے رشوت خوری معاملے کی جانچ مکمل کرنے کے لئے سی بی آئی کو مزید چار ماہ کا وقت دے دیا۔

گوشت کے تاجر معین قریشی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دیویندر کمار کو اس سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں حیدرآباد کے تاجر ستیش بابو سنا کے بیان درج کرنے کے معاملے میں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ستیش بابو نے اس معاملے میں راحت حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور پر رشوت دی تھی۔ اسکو 22 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا اور 31 اکتوبر کو ضمانت دے دی گئی تھی۔ استھانہ کے خلاف اینٹی کرپشن قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مجرمانہ سازش، بدعنوانی اور مجرمانہ سلوک کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے اس سال 11 جنوری کو سی بی آئی کی درخواست کی سماعت کے بعد جانچ ایجنسی کو 10 ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ مقررہ وقت ختم کے بعد جانچ ایجنسی نے عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے کچھ مزید وقت کی مہلت مانگی۔ دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد جسٹس مکتا گپتا نے استھانہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کمار اور بچولیا منوج پرساد کے خلاف درج کیس میں سی بی آئی کو اپنی تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید چار مہینے کا وقت دے دیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close