اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’استحصال پر مبنی قوم پرستی‘ نے کسی مسئلہ کا حل کیا ہے؟: چدمبرم

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے جموں وکشمیر پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اقدام پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا دنیا میں کہیں بھی ’استحصال پر مبنی قوم پرستی‘ نے کسی بھی تنازع کا حل کیا ہے؟

پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ہی وہاں کا نوجوان بھی مانتا ہے کہ ریاست سے آرٹیکل 370 ختم کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

مسٹر چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس )کے امتحان میں اول رہنے والے جموں کشمیر کے ایک نوجوان کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر بتایا "شاہ فیصل نےسول سروس کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور وہ آئی اے ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔ فیصل کا بھی کہنا ہے کہ حکومت نے جموں وکشمیر میں جو کارروائی کی ہے وہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ اگر ان کے جیسا باصلاحیت نوجوان اس طرح سوچتا ہے تو ذرا تصور کیجئے جموں کشمیر کے لاکھوں عام لوگ کا کیا ردعمل ہوگا۔ ”

قابل غور ہے کہ کانگریس نے جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں تقسیم کرنے کے این ڈی اے حکومت کے فیصلہ کو ’جمہوریت کا قتل‘ قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مخالفت کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close