اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ارون جیٹلی کی استھیاں گنگا میں سپردِآب

سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی استھیاں پیر کو ہندورسم ورواج کے مطابق گنگا میں سپردِ آب کر دی گئیں۔ مسٹر جیٹلی کی استھیوں کے سلسلے میں ان کے اہل خانہ آج ہری دوار پہنچے۔ استھی کلش کو وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت اور کابینی وزیر مسٹر مدن کوشک کے ذریعے ہرکی پَیڑی برمہکُنڈ تک لایا گیا۔ مسٹر جیٹلی کے بیٹے روہن جیٹلی نے مذہبی رسم کے ساتھ والد کی استھیاں دریا برد کیں۔

اس موقع پر انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت سمیت کئی وزراء نے انھیں خراج عقیدت پیش کی۔ مسٹر نیشنک نے کہا کہ ارون جیٹلی کی موت سے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ملک نے ایک رہنما کھو دیا ہے۔ مرکزی کابینی وزیر مدن کوشک، ہرک سنگھ راوت اور اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال اور بی جے پی ریاست کے صدر اجے بھٹ سمیت تمام وزراء اور لیڈر موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close