Khabar Mantra
اپنا دیش

ہندوستان میں مندی آنے کا سوال ہیںنہیں

(پی این این)

نئی دہلی:مہنائی پر آج لوک سبھا میں جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان میں مندی آنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ عالمی ایجنسیوں کے جائزے کے مطابق ہندوستان تیزی سے بڑھتی ہوئی اقتصادیات کو حامل بنا ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ خوردہ مہنگائی در 7فیصد سے نیچے لانے کی کوشش ہورہی ہیں۔
وزیرخزانہ نےکہا کہ کورونا کے دوران ہمارا ملک دوسرے ممالک سے بہتر حالت میں تھا۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان میں مندی آنے کی کوئی سوال ہی نہیں ۔دریں اثنا پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان حکومت نے کہا کہ مہنگائی کے مسئلہ پر منگل کو دونوں ایوانوں میں بحث کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس مسئلہ پر لوک سبھا میں آج بھی بحث ہو سکتی تھی، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بتایا کہ حکومت مہنگائی پر بحث کے لیے شروع سے ہی تیار تھی۔
لیکن اپوزیشن نے بغیر کسی وجہ کے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ مسٹر جوشی کے ساتھ راجیہ سبھا میں قائد ایوان اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل بھی موجود تھے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close