تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اروند کیجریوال کی حلف برداری تقریب میں عوام مدعو

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے عوام سے اتوار کو ان کے وزیراعلی کے عہدہ کی حلف برداری تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں رام لیلا میدان پہنچنے کی دعوت دی ہے۔ مسٹر کیجریوال کو کل یہاں نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے 11 فروری کو آئے نتائج میں مسٹر کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ پارٹی نے 62 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس بار بھی کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔ مسٹرکیجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ دہلی کے لوگوں، آ پ کا بیٹا تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کا حلف لے رہا ہے۔ اپنے بیٹے کو آشیرواد دینے ضرور آنا ہے۔ اتوار کی صبح دس بجے رام لیلا میدان۔

وزیراعلی کے طورپر اتوار کو حلف لینے کے بعد مسٹر کیجریوال سابق وزیراعلی آنجہانی شیلا دکشت کے تین بار مسلسل دہلی کا وزیراعلی بننے کے ریکارڈ کی برابری کریں گے۔ وہ 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار دہلی کی وزیراعلی رہی تھیں۔ مسٹر کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی پہلی بار کسی الیکشن میں دہلی اسمبلی انتخابات میں اتری تھی اور پہلی ہی کوشش میں 70میں سے 28سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس کے آٹھ اراکین اسمبلی کی حمایت سے مسٹرکیجریوال وزیراعلی بنے تھے لیکن لوک پال کے معاملہ پر اختلاف ہونے کے بعد 49دن بعد ہی استعفی دے دیا تھا۔

اس کے بعد 2015 میں انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 70میں سے 67سیٹوں پر شاندار جیت ملی اور بی جے پی تین پر سمٹ گئی تھی جبکہ کانگریس صفر پر رہی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close