Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

مدراس بچوں میں تعلیمی نشونما کے فروغ کےلئے کرےںمثبت پہل

تعلیم نو بالغان کی دربھنگہ-سمستی پور کوآرڈینیٹر نے کئی مدراس کا دورہ کر کے تعلیمی سرگرمیوں کالیاجائزہ

(پی این این)
دربھنگہ:تعلیم نو بالغان کی دربھنگہ۔ سمستی پور کوآرڈینیٹر پرینکا فرحان ہاشمی ہفتہ کو کیوٹی بلاک کے تحت آنے والے سبھی زمرے کے مدرسوں میں پہنچ کر مدرسوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ملحقہ مدارس کے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم نو بالغان کے تحت جو پروگرام چلائے جارہے ہیں اس کا مدارس کے تعلیمی نظام پر بہتر اثر ہوا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ طلبہ و طالبات کی اچھی تربیت ہورہی ہے۔ پرینکا فرحان ہاشمی نے اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں میں تعلیمی نشونما کے فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کریں تاکہ نوعمری میں طلباءمنفی عادتوں سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ طلباءکا ہفتہ وارپروگرام جمعرات کو انجمن کا انعقاد کرائیں تاکہ فن خطابت سمیت دیگر مضامین میں انہیں بہتر مقام حاصل ہو سکے اور دوران انجمن اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباءکو صاف صفائی کے ساتھ تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔پرینکا فرحان ہاشمی نے کہا کہ تعلیم نو بالغان کا مقصد ہی مدارس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو فعال بنانا ہے۔
انہوں نے سبھی نامزد اساتذہ سے تعلیم نو بالغان کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرلینے کی بات کہی۔پرینکا فرحان ہاشمی نے مدرسہ اظہر العلوم پیغمبر پور ،مدرسہ احمد یہ باڑھ سمیلا، مدرسہ عین العلوم لہوار، مدرسہ کنیزیہ اسراہا ، مدرسہ ضیاءالعلوم جلوارہ ،مدرسہ مفتاح العلوم ترموہان پہنچ کر تعلیم نو بالغان پروگرام کی زمینی حقیقت کا جائزہ لیا۔انہوں نے مدرسہ اظہر العلوم پیغمبر پور میں تعلیمی نظام کا جائزہ لینے کے بعد تعلیم نو بالغان کے مطابق تمام سرگرمیوں کو اطمینان بخش پایا۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ فرید احمد صدیقی، محمد شہباز سلفی ، حافظ عقیل احمد، ماسٹر محمد لقمان نے انہیں اعزاز بخشا۔مدرسہ مصباح العلوم صادق پور کے صدر مدرس اور مدرسہ بھارتیہ کے معاون مدرس محمد شہباز جلوارہ نے کوآرڈینیٹر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نو بالغان کی جانب سے منعقد کرائے جارہے ٹریننگ کا مرکز آئندہ کیوٹی بلاک کے ہی کسی مدرسہ کو بنایا جائے۔ دور دراز ٹریننگ مرکز پر آمد رفت میں بہت دشواریاں پیش آتی ہیں اور اخراجات سفر بھی بہت لگ جاتا ہے جس پر ہاشمی نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ خاص طور پر اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close