تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اروند کجریوال کی رہائش پر کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

دہلی میں کئے وعدے پورے نہ کئے جانے پر منایا ’چھلاوا دوس‘

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی میں بر سر اقتدار عام آ دمی پارٹی کی جانب سے جہاں تا ل کتوڑہ اسٹیڈیم میں ’ادھیکار دوس‘ منایا جا نا تھا، وہیں اس کے بر عکس دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی جانب سے دہلی کے عوام اور صفائی ملازمین سے کئے وعدے پو رے نہ کئے جا نے پر آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کجریوال حکومت کے خلاف ’چھلاوا دوس‘ منایا گیا۔ حالانکہ وزیر اعلی کجریوال کا ادھیکار دوس نہیں منایا گیا لیکن دہلی کا نگریس کے کا ر گزار صدرراجیش للوٹھیا کی قیادت میں بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان سمیت دہلی کے صفائی ملازین تنظیموں کے ارکان نے دہلی کے وزیر اعلی کجریوال رہائش گاہ پراحتجاجی مظا ہرہ کیا اور وزیر اعلی کا پتلا نذر آ تش کیا۔

اس موقع پر مظا ہرین سے خطاب کرتے ہوئے راجیش للوٹھیا نے کہا کہ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے دہلی میں صفائی ملازمین کے حق میں بہت سارے اعلانات کئے تھے،لیکن گزشتہ ساڑھے چار سال میں کجریوال حکومت نے صفائی ملازمین سے کیا ایک بھی وعدہ پو را نہیں کیا۔ ایک بار دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے کجریوال نے آج دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ’ادھیکار دوس‘ کا انعقاد کرکے دوبارہ وعدوں کا پٹارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن دہلی کے تمام صفائی ملازمین کے ساتھ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کجریوال کی رہائش گاہ پر’چھلاوا دوس‘ کے طور پر احتجاجی مظا ہرہ کرنے سے ’آپ‘ کے جھوٹے وعدوں کی پول کھلنے کے خوف سے کجریوال نے اپنا پروگرام منسوخ کر دیا۔

للوٹھیا نے کہاکہ صفائی ملازمین سے عام آ دمی پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی وہ تمام کچے صفائی ملازمین کو پکا کرے گی پر آج بھی دہلی میں صفائی کا کام ٹھیکیداری رواج کے مطابق ہی چل رہا ہے۔ آج بھی ان کو وقت سے سیلری نہیں ملتی ہے، خام ملازمین کو پکا کرنے کا وعدہ جھوٹا نکلا۔ کیش لیش میڈیکل کارڈ کی بات ہو یا پنشن کا وعدہ یہ سب بھی جھوٹا ہی ثابت ہواہے۔

راجیش للوٹھیا نے کہا کہ بی جے پی اور کجریوال کے صفائی ملازمین سے لاتعلق رویہ کے خلاف دہلی میونسپل کارپوریشن کے 12 زون میں ’آئی ہیٹ کیجریوال‘پروگرام چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف وزیر اعظم مودی صفائی ملازمین کے پاؤں دھو کر ان جذباتی دھوکہ دینے کام کرتے ہے، وہیں دہلی میونسپل کارپوریشن میں جہاں بی جے پی کی حکومت میں ہے وہاں سب سے زیادہ صفائی ملازمین کا استحصال ہو رہا ہے اور ان کے حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مظاہرہ میں سابق ممبر اسمبلی چرن سنگھ کنڈیرا، ویر سنگھ دھیگان، اروندر سنگھ لولی،کنور کرن سنگھ،سنیل کمار،پروین بھگرا، ضلعی صدر کیلاش جین، مدن کھوروال، محمد عثمان، ہری کشن جندل، کونسلر رنکو اور گڈی دیوی، سابق کونسلر دھرم ویر، اونی سود، ستیش کنڈیرا، منوج موجی، سبھاش بھاردواج، چرنجیت رائے اور سنجے نیرج سمیت بڑی تعادادمیں کا نگریس کارکنان اور صفائی مالازمین مو جو دتھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close