تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اروند کجریوال کی اب ہریانہ میں کانگریس سے اتحاد کی پیش کش

’آپ‘ اور کانگریس مل کر لڑتے ہیں تو ہریانہ کی دسوں سیٹوں پر بی جے پی ہارے گی: کجریوال

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی میں ’آپ‘ اور کانگریس کے اتحاد کی گنجائش ختم ہونے کے بعد اب عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے ہریانہ میں ’آپ‘ اور کانگریس کے اتحاد کی پیش کش کی ہے۔

’آپ کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ایک بار پھر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو ملک میں ہرانے کےلئے راہل گاندھی سے اتحاد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لوگ امت شاہ اور مودی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ اگر ہریانہ میں ’آپ‘ اور کانگریس مل کر بی جے پی کے خلاف لڑتے ہیں تو ہریانہ کی دسوں سیٹوں پر بی جے پی ہارے گی۔ اروند کجریوال نے راہل گاندھی سے اس پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس راہل گاندھی کےلئے ہریانہ میں دشینت چوٹالہ کی جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی)، ’آپ ‘ اور کانگریس کا اتحاد کرنے کی تجویز ہے، تاکہ ہم ہریانہ کی تمام 10 سیٹوں پر بی جے پی کو ہرایں۔ اس لئے قومی سطح پر اس اتحاد کی مدد سے مودی شاہ کی جوڑی کو شکست دینے میں بڑا کردار ادا کریں۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں ہم کانگریس کے بغیر اتحاد کے جیتیں گے۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی میں کانگریس سے ہاتھ ملانے کی کافی کوشش کی گئی تھی۔ لیکن کانگریس نے اس سے صاف انکار کر دیا۔ جس سے ناراض ہو کر اروند کجریوال نے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان بے معنیٰ اتحاد کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی متکبر ہو گئی ہے۔ اگر ان کا ایسا ہی رویہ رہا تو ان کے امیدوار ضمانت تک ضبط کر بیٹھیں گے۔ وہیں انہوں نے کہا تھا کہ سروے کے مطابق ہم مکمل ریاست کے معاملے پر کانگریس کے بغیر دہلی میں ساتوں سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد ہم نے پوچھا کہ بی جے پی کو فائدہ یا نقصان؟ 56 فیصد لوگوں نے کہا کہ نقصان ہو گا۔ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ انتخابات سے پہلے کوئی تنازعہ ضرور کریں گے۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close