تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اروند کجریوال کا ڈینگو کے خلاف اعلان جنگ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ڈینگو اور چکنگنیا کے خلاف ایک ہفتہ پہلے شروع کئے گئے‘10 ہفتہ، 10 بجے، 10منٹ’مہم کے تحت آج اپنے گھر میں پانی کے جمع ہونے کے ذرائع کی صفائی کرکے ڈینگو سے نجات کے لئے اس مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

مسٹر کجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے گھر میں پانی کے جمع ہونے والے مقامات کو دیکھا اور وہاں رکا ہوا پانی صاف کیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں اور دہلی کے عوام سے اسی طرح سے اپنے گھروں میں پانی کے جمع ہونے والے مقامات کو صاف کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام بیدار ہوکر کام کریں گے تو ڈینگو پر آسانی سے جیت حاصل ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگو کے خلاف یہ جنگ ہے اور اس کے لئے دہلی کے ہر شہری کو‘10 ہفتہ، 10 بجے، 10 منٹ’مہم میں شامل ہونا ہے اور دس منٹ اپنے گھر میں ٹھہرے ہوئے پانی کو صاف کرنے کے لئے دینے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے گزشتہ ہفتہ اس پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے دہلی کے لوگوں کے ساتھ ہی اپنی حکومت کے وزراء اور تمام ممبران اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ 10ہفتوں تک چلنے والی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آئیں تاکہ ڈینگو سے دہلی کے عوام کو نجات مل سکے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ پروگرام 10 ہفتہ تک چلے گا اور ہر دن صبح 10 بجے سے 10 منٹ تک لوگوں کے گھروں اور ارد گرد کے علاقوں میں ٹھہرے پانی کو صاف کرنے کا کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مچھر پانی کے جمع ہونے،ٹھہرنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے تو سب سے پہلے پانی کو کہیں بھی جمع نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ڈینگو اور چکنگنیا سے روک تھام ضروری ہے اور اس کے لئے عوام میں بیداری پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close