Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

پرینکا کو ملے گی گجرات اور ہماچل کی انتخابی ذمہ داری

(پی این این)
نئی دہلی:راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک کی بھارت جوڑو یاترا پر ہیں ۔اب تک وہ700 کلو میٹر تک کا پیدل سفر کر چکے ہیں ۔فی الحال وہ کرناٹک میں ہیں ۔آنے والے دنوں میں ان کی بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹر ،مدھیہ پردیش،یوپی اور راجستھان سے گزرے گی۔اسی دوران ہماچل پردیش اور گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ راہل گاندھی بھارت جوڑویا ترا کے ذریعہ عوام کے ذہن بدلنے میں لگے رہیں گے جبکہ کانگریس نئے پلان کے تحت ہماچل اور گجرات کی ذمہ داری پرینکا گاندھی کو دینے والی ہے ۔راہل گاندھی پیدل مارچ کرتے رہیں گے اور پرینکا گاندھی گجرات اور ہماچل میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گی اور لوگوں کو کانگریس جوڑیں گی ۔
کانگریس کی حکمت عملی ہے کہ راہل بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ ملک بھر میں ماحول بنائیں گے اور پرینکا انتخابی تشہیر کی کمان سنبھالیں گی ۔ کانگریس اعلیٰ کمان اب دونوں ریاستوں کی ذمہ داری پرینکا کو دینے والا ہے ۔امکان ہے کہ دسمبر کے آغاز میں گجرات اور ہماچل میں انتخاب ہوسکتے ہیں ۔اس دوران بھی راہل کی بھارت جوڑ یاترا جاری رہے گی اس لئےانتخاب میں راہل گاندھی کی پرینکا گاندھی پورا کریں گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close