تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اردو ہندستان کی بیٹی ہے اس کی خوشبو پھیلنی چاہئے

انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہاکہ اردو ہندستان کی بیٹی ہے اور یہیں پلی بڑھی ہے اس کی مٹھاس اور خوشبو کستوری کی طرح پوری دنیا میں پھیلے۔

مسٹر نشنک نے یہ بات اردو لینگویج پروموشن کونسل کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس دوران کونسل کے نائب صدر شاہد اختر اور ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد بھی موجود تھے۔

مسٹر نشنک نے کونسل کے ساتھ تعاون کی بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس زبان کے فروغ کے لئے ہر طرح کی مدد کرتے رہیں گے۔ اردو کے لئے جتنے فنڈ کی ضرورت ہوگی ہم دستیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کونسل کی جاری اسکیموں کے بارے میں معلوم کیا اور اور اس کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کونسل کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ اس زبان کے فروغ کے لئے اچھا کام کررہے ہیں لیکن اس میں نئی اسکیموں کو شامل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے وزارت کے حکام سے کہاکہ وہ کونسل کو نئی اسکیموں کی تجاویز بھیجیں تاکہ اس زبان کے فروغ کو رفتار ملے۔ انہوں نے کونسل کے مراکز میں شفافیت لانے کے لئے اچانک انسپیکشن کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ خود بھی اچانک انسپیکشن کرسکتے ہیں۔ مسٹر عقیل احمد نے کہاکہ کونسل داراہ شکوہ کی فارسی میں تحریر کردہ کتابوں کا اردو ترجمہ کرے گی۔ اس پر مسٹر نشنک نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دارہ شکوہ نے ملک کی تہذیب اور ثقافت پر لکھا ہے اسے اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی لانے کی ضرورت ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close