اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اردو زبان و تہذیب کے سب سے بڑے جشن ’جشن ریختہ‘ کی آمد

پانچویں جشن ریختہ کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز 14 دسمبر سے دلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ جشن ریختہ اپنی گزشتہ چار تقریبا ت کی غیر معمولی کامیابیوں کے سبب دنیا بھر میں اردو زبان و تہذیب کے سب سے بڑے جشن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی سال کے اختتام پر یہ جشن دلی اور باہر کے لوگوں کے لیے اردو زبان ،ادب اور تہذیب کو قریب سے جاننےا اور اس کے مختلف ذائقوں کو محسوس کرنے کا سبب بنے گا۔

14دسمبرشام چھ بجے معروف روحانی شخصیت مراری باپو جشن کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد انتہائی مقبول صوفی موسیقی کار اور قوال وڈالی برادران ان تقریبات کو اپنے نغموں سے رونق بخشیں گے۔ 15 اور 16 دسمبر کو ادبی مذاکرے، داستان گوئی، چہار بیت، ڈراما، قوالی، غزل سرائی، نوجوان شاعروں کی محفل، خواتین کا مشاعرہ، تمثیلی مشاعرہ، خطاطی، فلم اسکرینگ اور بہت سی دلچسپ تقریبات کے ذریعے اردو زبان اور اس کے تہذیبی رنگوں کو پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جشن میں ہر بار کی طرح اس بار بھی ادب، فلم، تھیٹر اور آرٹ کی دنیا سے اہم ترین شخصیات شامل ہورہی ہیں، جن میں خاص طور پر معروف فکشن نویس اقبال مجید، گوپی چند نارنگ،شارب ردولوی،شمس الرحمان فاروقی، شمیم حنفی،ذکیہ مشہدی ،رتن سنگھ، پرشوتم اگروال، صدیق الرحمان قدوائی، سدھیر چندرا، جاوید اختر ، شبانہ اعظمی، مالنی اوستھی، وشال بھاردواج، استاد اقبال احمد خان، انو کپور، محمود فاروقی، جاوید جعفری، گائتری اشوکن، شروتی پاٹھک، وارثی برادر، نوراں سسٹر، قابل ذکر ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close