اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں سونیا گاندھی کریں گی شرکت، 400 کسانوں کو بھی دی گئی دعوت

شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ پارٹی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ انھوں نے کہاکہ شیوسینا چاہتی ہے کہ سونیا گاندھی اس تقریب میں شامل ہوں اور ادھو ٹھاکرے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں۔

ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے شرد پوار خود سونیا گاندھی کو دعوت دیں گے۔ حلف برداری 28 نومبر کو ہوگی اور اس سے پہلے احمد پٹیل کے ساتھ کے سی وینوگوپال ممبئی پہنچے۔ جہاں 2 بجے تینوں پارٹیوں (شیوسینا، کانگریس، این سی پی) کی میٹنگ ہوئی۔ خبروں کے مطابق اس میٹنگ میں وزارتوں کی تقسیم کو لے کر بات چیت ہوئی ہے۔

شیوسینا رکن پارلیمنٹ ونایک راوت نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جمعرات کو ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب کے لیے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے تقریباً 400 کسانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کسانوں کو عزت دینے کے لیے، ان کسانوں کی فیملی کے رکن جنھوں نے خودکشی کی ہے، انھیں بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close