اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور کا انتقال، ماتم میں ڈوبا بالی ووڈ

ہندوستانی سنیما کے پہلے ’شو مین‘ کے نام کے مشہور آنجہانی اداکار و فلمساز راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 87 برس کی تھیں۔ راج کپور کی پوتی ردھیما کپور ساہنی نے انسٹا گرام پر یہ اطلاع دی۔

محترمہ کرشنا کو کئی برسوں سے سانس کا مرض لاحق تھا۔ راج کپور سے ان کی شادی 1946 میں ہوئی تھی ان کے پانچ بچے رندھیر کپور، رشی کپور، راجیو کپور، رتو نندا اور ریما جین ہیں۔ ردھیما محترمہ کرشنا کے دوسرے نمبر کے بیٹے رشی کپور کی بیٹی ہیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فلمی شخصیات اور دیگر معروف ہستیاں کپور کنبے میں تعزیت کے لئے پہنچنے لگے۔ ٹوئٹر پر بھی لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ رندھیر کپور نے اپنی والدہ کے انتقال پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ آج صبح میرے سر سے ممتا کا آنچل ہمیشہ کے لئے اٹھا گیا ہے‘۔

روینہ ٹنڈن نے خراج پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ بھگوان کپور کنبے کو دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے اور محترمہ کرشنا کی روح کو سکون ملے۔ انوپم کھیر نے ٹوئٹ کیا کہ محترمہ کرشنا راج کپور کے انتقال سے انہیں گہرا رنج ہوا ہے۔ اوپر والا ان کی روح کو سکون دے۔ کپور کنبے کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close