اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کی ریلی میں ہنگامہ: بی جے پی۔کانگریس ورکرس میں جھڑپ، لگے’’مودی چور ہے‘‘ کے نعرے

ممبئی شمالی ضلع لوک سبھا حلقہ کی کانگریسی امیدوار اداکار اُرمیلا ماتونڈکر کی ایک ریلی میں بی جے پی اور کانگریس کے ورکروں میں جھڑپ ہوئی ہے، اس جلسہ کو امیدوار اُرمیلا ماتونڈکر خطاب کر رہی تھیں، تب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ بوریولی ریلوے اسٹیشن کی مغربی سمت تصادم اُس وقت پیش آیا ،جب اُرمیلا جم غفیر سے خطاب کررہی تھیں اوربی جے پی کے چند ورکروں نے جلسہ کے مقام کو لیکر اعتراض کیا۔ بی جے پی ورکرس مودی مودی کے نعرے لگانے لگے۔ اس کے جواب میں کانگریسیوں نے ’’مودی چور ہے‘‘کے نعرے لگائے۔ اُرمیلا ماتونڈکر کی تقریر کے دوران دونوں پارٹیوں کے ورکرس میں تصادم ہوگیا اور وہ آزادنہ طورپر ایک دوسرے کو ڈھکیلنے لگے اور کچھ دیر بعد ان کے درمیان لات اور گھونسیں چلنے لگے، جس سے افراتفری مچل گئی۔

اس موقع پر پولیس نے فوری مداخلت کی اور بعد میں امیدوار ماتونڈکر نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک شکایت درج کرائی۔ انہوں نے اپنی تقریرمیں کہا کہ ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور آج کا واقعہ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے اور بے باکی سے کہا کہ وہ بی جے پی کے ذریعہ طاقت کے استعمال سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔

ماتونڈکر شمالی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر قسمت آزما رہی ہیں اور بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹی کیخلاف جارحانہ مہم جاری ہے اور ان کے جلسوں میں جم غفیر نظرآتا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی کے خیمہ میں گھبراہٹ پائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک علاقہ میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیل کر ان کا دل جیت لیا جبکہ نوجوانوں ان سے راعب ہیں اور رائے دہندگان کا تعلق سبھی فرقوں اور مذاہب سے ہے۔ ویسے 2014 میں اس حلقہ سے گوپال شیٹی نے سنجے نروپم کو شکست دی تھی، یوپی کے حالیہ گورنر رام نائیک بھی یہیں سے منتخب ہوئے لیکن ایک بار اداکار گووندہ نے انہیں شکست دی تھی۔ اس مرتبہ سنجے نروپم کو شمال مغربی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور شمالی ممبئی سے ماتونڈکر کے حق میں قرعہ کھلا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close