Khabar Mantra
اترپردیش

یو پی :تبدیلیٔ مذہب ہوا جرم , 10 برس کی قید ،50 ہزار جر ما نہ کا التزام

لکھنؤ ۔

یو پی کا بینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہو ئے جبراً تبدیلیٔ مذہب کو رو کنے کے لئے یو پی قا نون کے  خلاف بل 2021 کے مسو دے کو منظوری دے دی ۔اس کے تحت اگر کو ئی شخص جبراً،لا لچ دے کر ،دبا ئو ڈ ال کر یا اپنے اثر میں لے کر کسی کا مذہب تبدیل کرا تا ہے تو اس کے خلاف ایف آ ئی آر درج کرا ئی جا ئے گی ۔یہ ایف آئی آ ر متاثرہ کے وا لدین ،بھا ئی ۔بہن یا کو ئی بھی خونی یا شادی سے متعلق اور گو د لیا ہواشخص کرا سکتا ہے ۔اس بل میں جبراًتبدیلیٔ مذہب پر الگ الگ زمرو ں میں ایک سال سے لے کر دس سال تک کی سزا اور 15ہزار سے لے کر 50 ہزار رو پے تک کے جر مانہ کا التزام کیا گیا ہے ۔کو رٹ کو یہ حق دیا گیاہے کہ وہ متا ثر کو خسا رہ کی بھر پا ئی کے تحت 5 لا کھ رو پے تک کا حر جا نہ دینے کا آرڈر بھی دے سکتا ہے ۔یہی نہیں ایک سے زا ئد با ر تبدیلیٔ مذہب سے متعلق جرم کرنے پر دو گنی سزا کا التزام ہے ۔

اگر کو ئی شخص  اپنی مر ضی سے مذہب تبدیل کر نا چا ہتا ہے تو اسے  60 دن پہلے ڈ ی ایم یا ان کے ذریعہ منظور کئے گئے اے ڈی ایم کے یہاں در خوست دینی پڑے گی ۔

اگر کو ئی شخص یا تنظیم تبدیلیٔ مذہب کا انعقاد کرا رہے ہو ں انہیں ایک ما ہ پہلے ڈی ایم یا اے ڈی ایم کو اس کی اطلا ع دینی ہو گی ۔اس کے بعد ڈی ایم کی سطح سے پو لیس  کے ذریعہ کا رروائی کی جا ئے گی اگر کو ئی دبا ئو ڈال کر ،لا لچ دے کر یا اپنے اثر کا استعمال کر کے ضلع انتظامیہ کو غلط اطلاع دے کر تبدیلیٔ مذہب کروا تا پا یا جا ئے گا تو یہ غیر قا نونی اور صفر ہو گا ۔

خود کو جبراًتبدیلیٔ مذہب میں بے قصور ثابت کر نے کی ذمہ دا ری ملزم پر ہی ہو گی ۔

تبدیلیٔ مذہب کے لئے مشو رہ دینے وا لے ،مدد کر نے وا لے اور جرم کے لئے اکسا نے وا لوں کو بھی اس میں ملزم بنا یا جا ئے گا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close