اپنا دیشتازہ ترین خبریں

احمد پٹیل کو کانگریس کی جیت کا بھروسہ، کہا- اس انتخابات کے بعد مودی سابق وزیراعظم بن جائیں گے

کانگریس کے خزانچی اور سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج دعوی کیا کہ اس لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے 200 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔ مسٹر پٹیل نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پورے ملک میں بی جے پی 150 سے 160 سیٹیں جیت پائے گی جبکہ این ڈی 200 کے نیچے سمٹ جائے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مسٹر نریندر مودی اس انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم ہو جائیں گے۔

کانگریس کی سابق صدر محترمہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر مسٹر احمد پٹیل نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی اس مرتبہ گجرات کی کل 26 میں سے 10 سے پندرہ سیٹیں جیتے گی۔ مسٹر پٹیل نے مودی حکومت کو پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے کانگریس سے سوال کرنے کے بجائے اپنے کام کاج کا حساب دینا چاہئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہر درجے کے لوگ مودی حکومت سےناراض ہیں۔

گجرات میں کانگریس کے کئی ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی مستقبل میں ٹکٹ دیتے وقت زیادہ احتیاط برتے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close