اترپردیشتازہ ترین خبریں

اجودھیا میں سی ایم یوگی کا اعلان، فیض آباد کا نام اب اجودھیا ہو گیا

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد کا نام بدل کر اب اجودھیا کر دیا ہے. وزیراعلی نے یہ اعلان دیوالی سے قبل منعقد ایک پروگرام کے دوران کیا ہے. انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے بعد پھر سے ہم رام کے مقدس جنم بھومی پر آئے ہیں انہوں کہا اس پروگرام کو پی ایم مودی کی پوری حمایت حاصل ہے اور اجودھیا آن-بان اور شان کی علامت ہے.

اتر پردیش کے سی ایم مسٹر یوگی نے کہا کہ اجودھیا کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی. پورے ملک کو معلوم ہے "کہ اجودھیا کیا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ اجودھیا کا نام لینے سے ڈرتے تھے. میں پچھلے ڈیڑھ سال میں چھ بار اجودھیا آیا ہوں. ہماری حکومت نے یہاں کی سڑکوں اور گھاٹوں کو چوڑا کیا ہے.” آگے انہوں نے کہا کہ درشتھ کے نام سے اجودھیا میں ایک میڈیکل کالج بن رہا ہے.

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی یوگی حکومت نے اترپردیش کے مشہور شہرالہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا تھا۔ اب فیض آباد کا نام بھی تبدیل ہو گیا ہے. جس کے بعد یہ مطالبہ شروع ہوگیا ہے کہ آگرہ اور لکھنو کے نام بھی تبدیل کئے جائیں.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close