اترپردیشتازہ ترین خبریں

اجودھیا بم دھماکہ معاملہ: 4 کو عمر قید، ایک ملزم بری

پریاگ راج: 18 جون(یواین آئی) اجودھیا میں 5 جولائی 2005 کو ہوئے بم دھماکہ معاملےمیں ایک خصوصی عدالت نے پانچ میں سے چار ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ محمد عزیر کو تمام الزامات سے بری قراردیتے ہوئے رہا کردیا۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج(ایس سی/ایس ٹی) دنیش چند نے چاروں پر 2020۔ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ اس حملے میں جیش محمد کے پانچ شدت پسند اور دو مقامی افراد(رمیش پنڈا اور شانتی دیوی) ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ متعدد سی آر پی ایف کے جوان اس حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

بم دھماکے بعد پولیس نے پانچ افراد کو منافرت پھیلانے اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے وغیرہ جیسے مختلف الزامات میں نے پانچ افراد عرفان، عاشق اقبال عرف فاروق، شکیل احمد، محمد نسیم اور محمد عزیر کو گرفتار کیا تھا۔ یہ تمام الہ آباد کے نینی جیل میں قید ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا تعلق اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے ہےجبکہ دیگر چار کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع پونچ سے ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close