اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اجمیر: بی جے پی کے لئے نیا چیلنج، شمالی سیٹ بچانا مشکل

راجستھان میں ضلع اجمیرکی’اجمیر شمالی‘ سیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کی روایتی نشست رہی ہے لیکن گزشتہ 15سال سے رکن اسمبلی رہے اور موجودہ وسندھرا راجے سرکار کے وزیر واسودیودیوناني کے لئے یہ سیٹ بچانا مشکل لگ رہا ہے۔

اس اسمبلی میں 28 وارڈ ہیں جن میں 23 پر بی جے پی کا قبضہ ہے اور تین کانگریس کے پاس ہے اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے پاس ہے۔ کانگریس نے ایک راجپوت رہنما مہندر سنگھ رلاوتا کو امیدوار بنایا ہے کیونکہ یہاں 34 ہزار راجپوت ووٹر زہیں۔ مسٹر دیوناني سندھی برداری سے آتے ہیں جن کے 19 ہزار ووٹ ہیں۔ 2003 سے اس سیٹ پر لگاتار بی جے پی کا قبضہ ہے۔ دیوناني اپنی مقبولیت کے ساتھ صاف ستھری شبیہ کے لئے جانے جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسٹر دیوناني کی شبیہ تو اچھی ہے لیکن اقتدار مخالف لہر ان کے ساتھ ہے۔ ایک آٹو ڈرائیور نے کہا کہ دیوناني کا جیتنا طے ہے لیکن کچھ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ اس بار ان کے لئے سیٹ محفوظ رکھنا آسان نہیں ہو گا. راجپوت ووٹروں کے علاوہ چھ ہزار راونا راجپوت ہیں جو آنندپال کے پولیس تصادم میں مارے جانے سے خاصے ناراض ہے۔ اس سیٹ پر 17 ہزار ووٹ مسلمانوں کے ہیں اور 30 ہزار ایس سی ایس ٹی کے ہیں۔ کانگریس دونوں برادریوں کو اپنے پالے میں کرنے کی کوشش میں ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close